بارہویں سائنس کے طلبہ دھیان دیں: MHT-CET کی آخری تاریخ 8 جولائی انجینئرنگ، میڈیکل اینڈ فارمیسی کورسیس کیلئے داخلہ امتحان دینا لازمی
بارہویں سائنس کے طلبہ دھیان دیں: MHT-CET کی آخری تاریخ 8 جولائی انجینئرنگ، میڈیکل اینڈ فارمیسی کورسیس کیلئے داخلہ امتحان دینا لازمی مالیگاؤں (پریس ریلیز) حکومت مہاراشٹر کے اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل ممبئی کے زیر اہتمام MHT-CET2021کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ امسال بھی انجینئرنگ اور فارمیسی چار سالہ ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلہ لینے کیلئے بارہویں سائنس کے طلبہ کو یہ امتحان دینا لازمی ہے۔ انجینئرنگ ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے بارہویں سائنس میں فزکس، کیمسٹری اور میتھس مضامین درکار ہیں۔ اسی طرح سے فارمیسی ڈگری کورس میں داخلہ کیلئے فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی یا میتھس مضامین درکا ر ہیں۔ اس امتحان میں MCQ's(Multple Choice Questions)ہوتے ہیں اور آن لائن طرز پر امتحان لیا جاتا ہے۔ کورونا وباء اور لاک ڈوان کی وجہ سے امتحان کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ لیکن آن لائن رجسٹریشن کی شروعات ہوچکی ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ: 8جون تا 7جولائی 2021، تاخیر سے رجسٹریشن کی تاریخ: 8جولائی تا 15جولائی 2021، انٹرنس امتحان فیس: جنرل کٹیگری کیلئے Rs 800/- روپئے،ریز...